ہفتہ‬‮   7   ستمبر‬‮   2024
 
 

نواز شریف کو 10 سال موقع ملے، کنٹینر لگے تو ڈالر، آٹا کنٹرول نہیں ہونگے، کیپٹن (ر) صفدر

       
مناظر: 324 | 6 Nov 2023  

 

مردان ( نیوزڈیسک ) ن لیگ کے رہنما اور مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو 10 سال کیلئے موقع دینا چاہیے، جمہوری نظام کو کسی نے ڈسٹرب کیا، کنٹینر لگے تو ڈالر اور آٹا کنٹرول میں نہیں آئیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ انتخابات کے بغیر ملک نہیں چلے گا، بات چیت ہر محب وطن سے کرنی چاہیے لیکن 9 مئی کے دجالی فتنہ سے کوئی ہاتھ نہ ملائے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس ہر مشکل کی کنجی موجود ہے، ملک کی محبت کا تقاضا ہے کہ نظام کو چلنے دیا جائے، الیکشن وقت پر ہوں گے۔
کیپٹن (ر) صفدر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اصول پرست سیاستدان ہیں، نواز شریف کے سینے میں بڑا دل ہے، 2018ء کے انتخابات میں الیکشن پر ڈاکہ ڈالا گیا، وہیں سے ملک کی تباہ کاریاں شروع ہوئیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0