بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

اسٹیبلشمنٹ ملک کو طاقتور اور توانا بنانا چاہتی، انہیں بلیک میل کیا جارہا ہے: فضل الرحمان

       
مناظر: 966 | 18 Nov 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملک کو طاقتور اور توانا بنانا چاہتی ہے، اُنہیں بلیک میل کیا جارہا ہے، ایک ایجنڈے کے تحت ایسی حکومت قائم کی گئی کہ ملکی معیشت کا خاتمہ کردیں، اتنی معاشی تباہی حادثے کی بنیاد پر نہیں ، منصوبہ بندی کے تحت ہوتی ہے۔ پشاورمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ جے یو آئی ایک تاریخ اور نظریہ کا نام ہے، یہ ملک ہماراہے کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا ہے، ایک نظریاتی وطن حاصل کیا، ہمیں بحثیت قوم اپنا محاسبہ کرنا ہوگا، ہمیں پرانی لکیریں مٹانی ہوں گی اور نئے زوایے کے ساتھ مستقبل کو استوار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے رویوں سے مذہب کے خلاف سازش کو ناکام بنانا ہے، افغانستان اور بنگلا دیش آگے جارہے ہیں اور ہم مہنگائی کا شکار ہورہے ہیں، ایک ایجنڈے کے تحت ایسی حکومت قائم کی گئی کہ ملکی معیشت کا خاتمہ کردیں، صرف چیئرمین پی ٹی آئی نہیں جس جنرل نے اسے مسلط کیا ہے وہ بھی ذمہ دار ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ معاشی بدحالی منصوبہ بندی ہے، حادثاتی نہیں، آج ان لوگوں کو قوم کے سامنے بے نقاب ہونا چاہیے، آج ملک کو معاشی بحران کا شکار بنایا جا رہا ہے، ہماری فوج اور بیوروکریسی کو بلیک میل کیاجا رہا ہے، قیام امن کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو لوگ ملک کے مجرم ہیں، ان لوگوں کو خیبرپختونخوا کی سیاست حوالے کیا جا رہا ہے، ہمیں بھی کہاجاتا ہے کہ ان سے اتحاد کریں، ہمیں کامیابی ہوگی لیکن ہم تیار نہیں، ہم نے غیرت کی سیاست سیکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کون سی قوتیں ہیں جو پاکستان اور افغانستان کو لڑا رہی ہیں، صدیوں سے ہمارے افغانستان سے تعلقات ہیں، افغانستان کی داخلی سیاست سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، افغانستان سے دو طرفہ تعلقات کیلئے منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0