\
اتوار‬‮   25   جنوری‬‮   2026
 
 

ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کی عمارت پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید

       
مناظر: 794 | 12 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ڈی آئی خان: تحصیل درابن میں دہشتگردوں کے حملے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی عمارت پر حملہ کیا جس میں حملہ آوروں نے مین گیٹ پربارود سے بھری گاڑی ٹکرائی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے 3 سکیورٹی اہلکار شہیدہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 16 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جب کہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔ پولیس کا بتانا ہےکہ بارودی مواد کے دھماکے سے عمارت کو شدیدنقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جب کہ تحصیل درابن کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔