لاہور ( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو لاہور سے کوئٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔
کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کے راہداری ریمانڈ کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا کہ ملزمہ کا کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت سے وارنٹ لیا، خدیجہ شاہ سے تفتیش کرنی ہے، لہٰذا عدالت تین روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرے۔
اے ٹی سی لاہور نے خدیجہ شاہ کا 2 دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو دو روز میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔