اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی مالی معاونت، منصوبہ بندی اور سرپرستی جاری رکھے ہوئے ہے اور پاکستان نے بار بار عالمی سطح پر ملک بھرمیں دہشت گردی کے حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج آرمی پبلک سکول پشاورپر دہشت گردوں کے حملے کو 9 سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے کہ بھارت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مسلسل حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اوربھارت پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ٹی ٹی پی کو ایک پراکسی کے طور پر استعمال کررہاہے۔ٹی ٹی پی کے دہشت گرد وں نے 16دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پشاورپرحملہ کر کے سوسے زائد سکوں کے بچوںکو شہید کردیاتھا۔ اس حملے کی منصوبہ بندی بھی بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ ”را”نے کی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ اوراسکے ساتھی حملے کے دوران افغانستان میں ہندوستانی قونصل خانے سے مسلسل رابطے میں تھے۔ بھارت پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے میڈیا، سائبر ٹیکنالوجی اور دہشت گردی کو استعمال کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان راکی جانب سے ٹارگٹ کلنگ اور جاسوسی کامسلسل نشانہ بنا ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت دہشت گرد حملوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے مارچ 2016 میں اپنی گرفتاری کے بعد پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے تھے۔ کلبھوشن یادیو پاکستان کے خلاف بھارت کی دشمنی اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے۔رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ فسطائی مودی کے زیرقیادت بھارت بیرون م لک اپنے سفارتخانوں کو سفارتکاروں کے بھیس میں جاسوسوں کے ذریعے خفیہ کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ مودی حکومت ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کے ذریعے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی مالی معاونت اور سرپرستی کے ذریعے بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور عالمی برادری کو اپنی خاموشی ترک کرتے ہوئے بھارتی ریاستی دہشت گردی پر غم و غصے کا اظہار کرنا چاہیے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عالمی طاقتوں کو مودی حکومت کی زیر قیادت ہندوتوا دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے اور پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔