بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پاکستان کا جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس میزائل فتح 2 کا کامیاب تجربہ، صدر ، وزیر اعظم کی مبارکباد

       
مناظر: 679 | 27 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان نے جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 جدید ترین ایویونکس اور پرواز کی منفرد رفتار سے لیس میزائل ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح 2 جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس میزائل ہے، یہ ویپن سسٹم 400 کلومیٹر کی حد تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تینوں سروسزکے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے فتح 2 میزائل کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر اور وزیراعظم نے کامیاب میزائل تجربے پر فوج اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے بھی کامیاب میزائل تجربے پرفوجیوں اور سائنسدانوں کی کاوشوں کو سراہا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0