اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

       
مناظر: 817 | 30 Dec 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ علاقے میں موجود ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0