جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

باجوڑ: پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

       
مناظر: 508 | 1 Jan 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) باجوڑ کے علاقے بٹوار میں پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ کے علاقے بٹوار میں پاک افغان سرحد پر تین دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلےکے بعد تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ دوسری جانب افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں پاکستانی سرحدی چوکی پر فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی، فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو نقصان پہنچا،فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عبدالرؤف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان افغان عبوری حکومت کو مؤثربارڈر منیجمنٹ کویقینی بنانےکا بارہا کہتا رہا ہے، توقع ہےکہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0