ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عام انتخابات: فواد چودھری کے کاغذات دوبارہ مسترد، اہلیہ حبا نااہل

       
مناظر: 863 | 6 Jan 2024  

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی منظوری کا حکم نامہ واپس لیے جانے کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔
الیکشن ٹریبونل نے فواد چودھری کی اہلیہ کے 3 غیر ملکی دورے اور 9 بینک اکاؤنٹس سامنے آنے کے بعد حبا چودھری کے خلاف اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں جہلم کے صوبائی حلقے سے انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے حبا چودھری کے غیر ملکی دوروں اور سٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ پیش کر دیا۔
حبا چودھری نے بینک اکاؤنٹس اور غیر ملکی دورے چھپائے تھے، اس سلسلے میں حبا کے کاغذات نامزدگی مسترد اور انہیں نااہل کیے جانے پر فواد چودھری کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
فواد چوہدری کے این اے 60 اور 61 سے منظور کاغذات منظوری کا حکم نامہ بھی واپس لے لیا گیا ہے، فواد چودھری نے کاغذات میں اپنی بیوی کے بینک اکاؤنٹس اورغیر ملکی دورے چھپائے۔
الیکشن ٹربیونل نے فواد چودھری کو 9 جنوری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں نہ آپ کو بھی حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔
کاغذات نامزدگی کی منظوری واپس لیے جانے کے ساتھ ہی فواد چودھری پر بھی نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0