\
بدھ‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

کوہاٹ: دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

       
مناظر: 966 | 10 Jan 2024  

 

کوہاٹ ( نیوز ڈیسک ) کوہاٹ میں 10 سے زائد دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کو شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے کوہاٹ کے علاقے لاچی ٹول پلازہ کے قریب چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل امجد، ہیڈ کانسٹیبل جنید، کانسٹیبل وقار اور شہری نور محمد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کرنے پر دہشتگرد فرار ہو گئے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔