اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات بدلنے پر پابندی لگا دی

       
مناظر: 773 | 16 Jan 2024  

 

لاہور ( نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشانات بدلنے پر پابندی لگا دی۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر، ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو ہدایات جاری کر دیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس مرحلہ میں انتخابی نشان کی تبدیلی سے اجتناب کیا جائے، اگر کوئی تبدیلی لازم درکار ہو تو کمیشن سے پیشگی اجازت لی جائے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو چکی ہے، ہو سکتا ہے انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہو سکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے پنجاب میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کے انتخابی نشان تیر میں رد و بدل پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0