اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

ڈیرہ غازی خان : سرحدی چوکی پر جوانوں  نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

       
مناظر: 459 | 24 Jan 2024  

 

لاہور(نیوز ڈیسک ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی جھنگی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ جھنگی پر کالعدم تنظیم کے 8 سے 10 دہشتگردوں نے حملہ آور ہونےکی کوشش کی، جوانوں نے جدید ترین تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشتگردوں کی نشاندہی کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس کی فائرنگ سے دہشتگردوں کو پسپائی ہوئی اور وہ بھاگنے پر مجبور کر ہو گئے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے کی تمام سرحدی چوکیوں پر پولیس ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کر رہی ہے، ملک دشمن عناصر، دہشتگردوں کو صوبے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور دہشتگردوں کا ہر حملہ ناکام بنایا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0