اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

بشریٰ بی بی کے سابقہ و موجودہ شوہر عدالت میں لڑ پڑے، خاور مانیکا کی عمران کی بہنوں سے بھی جھڑپ

       
مناظر: 541 | 2 Feb 2024  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) غیرشرعی نکاح کیس میں دوران سماعت بشری بی بی کے سابقہ و موجودہ شوہر عمران خان اورخاور مانیکا آپس میں لڑ پڑے، لڑائی میں بشریٰ بی بی بھی کو د پڑیں اور سابق شوہر کو لعن طعن کرتی رہیں جبکہ خاور مانیکا نے کہا عمران خان نے میرا گھر تباہ کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح سے متعلق کیس کی سماعت گزشتہ روز سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں کی، 10 گھنٹے پر محیط طویل سماعت کے دوران چار گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے اور دو پر جرح مکمل کی گئی۔
سماعت کے دوران چار گواہان شکایت کنندہ خاور مانیکا، نکاح خواں مفتی سعید، گواہ عون چوہدری اور خاور مانیکا کے ملازم لطیف کا بیان قلمبند کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے خاورمانیکا اور عون چوہدری پر جرح مکمل کی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور خاورمانیکا کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں اور میری بیوی قرآن پر حلف دینے کو تیار ہیں کہ ہمارے درمیان ناجائز تعلقات نہیں تھے، میں اپنی بیوی کو کلیئر کرنا چاہتا ہوں۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جج کے سامنے پہنچ گئے۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ میرے بیان کے بغیر عدالت کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی، بیان کے بغیر عدالت کوئی سزا نہیں سنا سکتی، منافق اور شیطان کو قرآن میں برا کہا گیا ہے۔
اس پر خاور مانیکا بھی جج کے سامنے پہنچ گئے اور بشریٰ بی بی کیساتھ تلخ کلامی شروع کر دی۔ خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بچے سوال کر کرکے تھک گئے مگر تم نے جواب نہیں دیا، چھوٹی بیٹی رات کو اٹھ اٹھ کر روتی ہے، میرا گھر اور بچے برباد کر دیئے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خاور مانیکا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ چھ سال بعد یاد آیا ہے؟ عدالت قرآن منگوائے ہاتھ رکھ کر حلف دیں گے، خاور مانیکا بھی قرآن پر ہاتھ رکھے۔ بشریٰ بی بی کو نکاح کے دن دیکھا ہے۔ قرآن لائیں میں اٹھانے کو تیار ہوں۔
اس پر خاور مانیکا نے کہا کہ تم جھوٹ بول رہے ہو، خدا سے ڈرو، تم نے میرا گھر برباد کیا، تم سے نہیں جج سے بات کر رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے قرآن پاک پر حلف لینے کی ضد کی جس پر بانی پی ٹی آئی اور خاور مانیکا دونوں قرآن پر حلف کو تیار ہوگئے۔
فاضل جج نے کہا کہ خاور مانیکا اگر قرآن پر حلف دیتا ہے تو آپ کا جرح کا حق ختم ہوجائے گا۔ اس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ خاور مانیکا پر جرح ضروری ہے، اینٹی کرپشن کی حراست میں خاور مانیکا کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوا۔
دوران جرح خاور مانیا نے وکیل صفائی عثمان گل سے کہا کہ مجھ سے ایسے سوالات کر رہے ہو جیسے ان پڑھ ہو، اس پر عثمان گل غصے میں آگئے اور کہا کہ میں تمہیں اٹھا کر باہر پھینک دوں گا۔ عثمان گل ایڈووکیٹ نے خاور مانیکا کو مکا مارنے کی بھی کوشش کی۔
خاور مانیکا نے کہا کہ وکیل پی ٹی آئی ایکٹویسٹ بنے ہوئے ہیں۔ عثمان گل ایڈووکیٹ نے کہا کہ جرح کرنا میرا حق ہے۔
جج قدرت اللہ نے کہا کہ اگر آپ گواہ کو مکا مارنے کی کوشش کریں گے تو جرح کیسے چلے گی، ہم محبت سے چل رہے ہیں، سختی پر مجبور نہ کریں۔ عدالت نے عثمان گل کو جرح جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جس پر عثمان گل ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت نہیں کہہ سکتی کے جرح 15 منٹ میں مکمل کریں۔
فاضل جج نے کہا کہ اگر آپ نے غیر متعلقہ سوالات کا سلسلہ جاری رکھا تو جرح کا حق ختم کر دوں گا، جتنا وقت آپ کو جرح کیلئے دیا ہے اتنے میں چار گواہوں پر جرح مکمل ہو سکتی تھی۔
جرح دوبارہ شروع ہونے پر خاور مانیکا نے کہا کہ یہ درست ہے کہ عمران خان عدم موجودگی میں میرے گھر آتے اور ان دونوں کے غیرشرعی تعلقات تھے، مجھے معلوم نہیں کہ غیرشرعی تعلقات پر ملک کا قانون کیا کہتا ہے، یہ درست ہے کہ 2018 سے نومبر 2023 تک اس جرم سے متعلق کوئی شکایت درج نہیں کرائی، یہ بھی درست ہے کہ میں نے اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں رہا ہونے کے 10 دن بعد شکایت فائل کی، یہ درست نہیں کہ میں نے شکایت اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر دائر کی، یہ بھی درست نہیں ہے کہ بشریٰ بی بی نے عدت پوری کرنے کے بعد نکاح کیا۔ جرح کے دوران خاور مانیکا آبدیدہ ہوگئے۔
اس پر وکیل صفائی عثمان گل نے عدالت سے بار بار خاور مانیکا کے آبدیدہ ہونے کو ریکارڈ پر لانے کی استدعاکر دی۔ خاور مانیکا نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کا علم ٹی وی پر خبروں سے ہوا۔ جرح کے دوران عمران خان اور خاور مانیکا میں تلخ جملوں کے بعد خاور مانیکا عدالت سے باہر چلے گئے۔
عدالت سے باہر جاتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے خاور مانیکا پر یہ جملہ کس دیا کہ ”یہ کیا گند کیا ہے؟“ جس پر خاور مانیکا نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جواب دیا کہ آپ کی نسل گندی ہے، اس نے گند کیا ہے، اسی نے خراب کیا ہے۔
بعد ازاں خاور مانیکا واپس آ گئے اور جرح مکمل کی گئی۔ خاور مانیکا پر جرح مکمل ہونے کے بعد تین مزید گواہوں مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف نے اپنے اپنے بیانات قلمبند کرائے۔ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے عون چوہدری پر بھی جرح مکمل کر لی جس پر عدالت نے مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی۔
بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ عمران خان ایک شیطان شخص ہے، اس نے میرا ہنستا بستا گھر تباہ کر دیا، بشریٰ کی بے وفائی سے میری ایک بیٹی کو طلاق ہو گئی، ایک بیٹا ذہنی دباؤ کا شکار اور ری ہیبلیٹیشن سینٹر میں زیر علاج ہے۔
ان کا کہنا تھا عمران خان کے دور حکومت میں کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، فرح گوگی اور بشریٰ بی بی نے سارا صوبہ پنجاب سنبھال رکھا تھا، عمران خان، فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کی بہن مریم کے ذریعے ہمارے گھر آیا۔
خاور مانیکا نے الزام عائد کیا کہ دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات 2014 کے دھرنے سے شروع ہوئے، عمران خان سب سے پہلے بطور مرید دم کرانے آیا تھا، میں بے بس تھا اس لیے خاموش رہا، بچوں کی وجہ سے اب آواز اٹھائی ہے، میرا ملازم لطیف طویل عرصے سے میرے ساتھ ہے، ایسا نہیں ہے کہ کیس سے پہلے ملازم رکھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0