ہفتہ‬‮   14   ستمبر‬‮   2024
 
 

کراچی میں گیس سلنڈر دھماکا، گرین لائن بس بال بال بچی ، ویڈیو

       
مناظر: 735 | 9 Jan 2023  

کراچی (نیوز ڈیسک ) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ہونے والے گیس سلینڈر دھماکے میں گرین لائن منصوبے کی بس بال بال بچ گئی۔ سرجانی ٹاؤن میں گرین لائن بس کے لیے بنائے گئے پل کے نیچے واقع دکان میں سلینڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں اور جیسے ہی اوپر سے گرین لائن بس گزرتی ہے تو ایک اور زوردار دھماکا ہوتا ہے جس کے شعلے گرین لائن کے روٹ کے بھی اوپر تک جاتے ہیں۔ تاہم خوش قسمتی سے گرین لائن بس حفاظت کے ساتھ گزر جاتی ہے اور کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوتا۔ دکان میں ہونے والے سلینڈر کے دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0