ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کی ہلاکتوں کی افواہیں جھوٹی ، تازہ ترین تفصیلات سامنے آگئیں 

       
مناظر: 797 | 18 May 2024  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی کی خبروں کے درمیان افواہوں کا بازار گرم ، نئی تفصیلات سامنے آگئیں۔
واضح رہے کہ کرغستان میں بڑی تعداد میں غیر ملکی اسٹوڈنٹس تعلیم حاصل کرتے ہیں خصوصاً میڈیکل فیلڈ میں ،ان کی تعداد ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباً ایک لاکھ پچیس ہزار ہے ۔

پاکستان سے تقریباً دَس ہزار جب کہ انڈیا سے تقریباً پندرہ ہزار اسٹوڈنٹس اس وقت کرغستان میں موجود ہیں۔ اِسی طرح باقی ملکوں سے بھی بڑی تعداد میں طلبا موجود ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں طلبا کی موجودگی کے باعث کرغس حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے ۔

ہوا کچھ یوں کہ تین چار دن سے مقامی طلباء اور مصری انٹرنیشنل سٹوڈنٹس میں چپقلش چل رہی تھی جو غزہ کے معاملے پر بحث پر شروع ہوئی۔ بحث دوران ہونے والے جھگڑے میں ایک دو طلباء زخمی ہوگئے جس کے بعد معاملات اچانک خراب ہوئے اور کل یعنی 17/18 مئی کی رات کو 300 سے زائد مقامی طلباء اکھٹے ہوئے اور بدلے کی غرض سے غیر ملکی اسٹوڈنٹس کے ہوسٹلز پر حملہ شروع کیا۔

اب چونکہ مختلف ممالک کے طلبا ایک ساتھ ان ہاسٹلز میں مقیم تھے اس لیے توڑ پھوڑ کی زد میں باقی ممالک کے طلباء بھی آ گئے۔ان حملوں کی زد میں آکر تقریباً 35 پاکستانی طلباء معمولی زخمی ہو کر ہسپتال پہنچےجن میں سے کسی کی بھی حالت تشویشناک نہیں ہے۔معاملے نے سنگین رخ تب اختیار کیا جب حملوں کے دوران غیر ملکی لڑکیوں کی عصمت دری اور اموات کی افواہیں گردش کرنے لگیں تاہم عصمت دری یا اموات بارے سوشل میڈیا پر تمام دعوے جھوٹے ہیں اور ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔

بشکیک میں پاکستانی سفارت خانہ دو آفیسرز پر مشتمل ایک چھوٹا مشن ہے جو لگاتار پاکستانی طلباء کو سہولت فراہم کر رہا ہے اور طلباء کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے تاہم دس ہزار طلبا کےاہل خانہ سے 2آفیسرز کا رابطہ یقیناً ایک مشکل امر ہے جس کی وجہ سے کچھ افراد سے رابطہ نہیں ہوا اور جن سے ہوا ان میں تاخیر کے معاملات سامنے آئے ۔
کرغس حکومت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق متعلقہ جگہوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات کر دیا گیا ہے اور حالات معمول پر آ گئے ہیں۔
اس حوالے سے تمام لوگوں خصوصاً سوشل میڈیا صارفین سے درخواست ہے کہ غلط خبریں مت پھیلائیں ۔ پہلے تمام معلومات کی جانچ پڑتال کریں اور پھر کوئی خبر شیئر کریں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0