ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

عدلیہ اور ججز کو سکینڈلائز کرنے کا معاملہ ، رئوف حسن اور شعیب شاہین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

       
مناظر: 297 | 21 May 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کی طرف سے عدلیہ اور ججز کو سکینڈلائز کرنے کا معاملہ ، سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن اور ترجمان شعیب شاہین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر۔

تفصیلات کے مطابق عدلیہ اور ججز کو سکینڈلائز کرنے کے معاملے پر میاں دائود ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ اسلام آباد میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ۔ درخواست میں رئوف حسن اور شعیب شاہین کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست کے ساتھ رئوف حسن اور شعیب شاہین کے توہین آمیز انٹرویوز کے ٹرانسکرپٹس بھی منسلک ہیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما ایک منظم مہم کے تحت عدلیہ کو سکینڈلائز کر رہے ہیں، رئوف حسن اور شعیب شاہین نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی۔رئوف حسن کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ٹائوٹ کہنا عدلیہ کو سکینڈلائز کرنا ہے۔

رئوف حسن نے بے بنیاد الزامات لگا کر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کو بھی سکینڈلائز کیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے دونوں رہنمائوں کے بیانات آئین کے آرٹیکل 204 کی خلاف ورزی ہیں۔ تحریک انصاف مجرمانہ منصوبے کے تحت عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو تباہ کر رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف تسلیم شدہ توہین عدالت پر کارروائی آگے نہیں بڑھائی جس سے PTI کو توہین آمیز بیانات دینے کا حوصلہ ملا۔ میاں دائود کا کہنا تھا کہ عمران خان کو توہین عدالت کیس میں سزا دے دی جاتی تو آج یہ نوبت نہ آتی۔درخواست میں ماضی میں سپریم کورٹ ججز کو سکینڈلائز کرنے پر سیاستدانوں کو دی جانے والی سزائوں کو مثال بنا کر رئوف حسن اور شعیب شاہین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0