بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

جسٹس طارق محمود کی تعیناتی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے کا فیصلہ محفوظ

       
مناظر: 496 | 11 Jul 2024  

اسلام آباد( کورٹ رپورٹر)

 جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی کیخلاف میاں داؤد کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں، آپ اپنی استدعا پڑھیں۔درخواست گزار میاں داؤد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم جوڈیشل کمیشن کو فریق بنانے کا اعتراض ہے۔ ہماری استدعا ہے کہ معزز جج اپنی اہلیت پر پورا نہیں اترتے، اس کی تحقیقات کرلیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کسی جج کے خلاف کو وارنٹو دائر ہوسکتی ہے؟ ، جس پر وکیل نے بتایا کہ آپ کے دونوں سوالات کے جواب دے دیتا ہوں۔ وکل نے 1998 کا سپریم کورٹ کا سجاد علی شاہ کیس کے فیصلے کا حوالہ دیا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں اگر جج کا پرسنل معاملہ ہو تو دیکھ سکتے ہیں۔ وکیل نے جواب دیا کہ جی میں یہی کہہ رہا ہوں۔وکیل نے استدعا کی کہ میری درخواست قابل سماعت ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والے لیٹر کی صداقت جاننے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ میں نے آپ کے پوائنٹس لکھ لیے ہیں، بہت شکریہ ۔wکیل نے بتایا کہ یونیورسٹی کے لیٹرز پر سوشل میڈیا اور میڈیا پر بحث ہو رہی ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی آپ میرٹ کی حد تک بات نہ کریں، قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0