ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

بابر اعظم کو ٹی 20کی کپتانی سے ہٹانے پر غور شروع

       
مناظر: 330 | 13 Jan 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کی ٹیم کا کپتان بنانے پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ہوم سیزن کے اختتام پر ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینےکا فیصلہ کیا ہے، ہوم سیزن میں مایوس کن نتائج کے باعث ٹیم مینجمنٹ اور قیادت میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ تینوں فارمیٹ کے لیے الگ الگ کپتان بنانا چاہتا ہے، بورڈ بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پر غور کر رہا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل 8 کےبعد تینوں فارمیٹ میں قیادت کا فیصلہ کیا جائےگا، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے معاہدےکی مدت بھی فروری میں مکمل ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ آنے والے چند روز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بہت سے اہم فیصلے متوقع ہیں جس میں کپتان، کوچنگ اسٹاف اور مستقل چیف سلیکٹر کی تقرری بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان بنانےکا فیصلہ بھی اسی سلسلےکی کڑی ہے جبکہ تینوں فارمیٹ کا کپتان ہونے کی وجہ سے بابر اعظم کا اثر و رسوخ بہت زیادہ بڑھ گیا تھا اس لیے بورڈ نے ان کا بوجھ اور اثر و رسوخ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ اولین بنیادوں پر بابر اعظم کو ٹی 20فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹایا جائے گا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0