اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کی ایڈوائس کے 48 گھنٹے بعد پنجاب اسمبلی خود تحلیل ہو گئی۔ گورنرپنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کیے۔ اسمبلی کے ساتھ پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔ اس سے قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا تھا کہ وہ اسمبلی توڑنے کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ فیصلہ کرچکا ہوں، اسمبلی توڑنے کے عمل میں شریک نہیں ہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے آئینی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا اندیشہ نہیں۔ واضح رہے کہ گران وزیراعلیٰ بننے تک پرویزالہٰی ہی وزیراعلیٰ رہیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے2 روز قبل گورنر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجی تھی۔
پنجاب اسمبلی تحلیل ہو گئی
مناظر: 267 | 14 Jan 2023