شکر گڑھ(نیوز ڈیسک ) حکیم پورہ میں کھیت سے بھارتی ساختہ 10 کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا ہے۔ سول ڈیفنس آفیسر عاصم واہلہ نے حکیم پورہ کے کھیت سے 10 کلو گرام وزنی بم برآمد ہونے کی تصدیق کی ہے۔ عاصم واہلہ کا کہنا ہے کہ بم بھارتی ساختہ تھا جسے ناکارہ بنا دیا گیا اور بم کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ آیا بم یہاں تک کیسے پہنچا۔