\
اتوار‬‮   9   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے ، محسن نقوی کا مودی کو جواب

       
مناظر: 595 | 29 Sep 2025  

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایسا کرنا کھیل کی اصل روح کو مجروح کرتا ہے۔ جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے تو تمہیں ذلت آمیز شکست ہوئی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ تاریخ تمہاری پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست محفوظ کر چکی ہے اور کسی کرکٹ میچ کی وجہ سے اس کی حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔

واضح رہے بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیتنے کے بعد اے سی سی کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل  کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔