\
اتوار‬‮   9   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

پاکستان کا امریکی صدرکے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیرمقدم

       
مناظر: 217 | 4 Oct 2025  

پاکستان نے امریکی صدر کے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ یہ موقع غزہ میں یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے اہم ہے، غزہ میں انسانی ہمدردی کی امداد کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنانا ضروری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو اب غزہ پر فوراً حملے بند کرنے چاہئیں اور امداد تک رسائی دے، امن منصوبہ غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اچھا موقع فراہم کرتا ہے۔

امن منصوبہ غزہ میں خونریزی کے خاتمے اور فلسطینیوں کی رہائی ممکن بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے، اب پائیدار امن کیلئے قابل اعتماد سیاسی عمل کی راہ ہموار کی جائے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکی صدر کی غزہ میں امن کے لئے کوششوں کو سراہتا ہے، امیدہے امن منصوبے کے نتیجے میں دیرپا جنگ بندی ممکن ہو گی۔

امید ہے کہ امن منصوبے سے منصفانہ، جامع اور پائیدار امن قائم ہوگا، ترجمان نے کہا کہ پاکستان قیام امن کے عمل میں تعمیری اور بامعنی کردار ادا کرتا رہے گا۔