ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

گجرات: سرکاری اسپتال کا نام بدلنےکی کوشش، پرویز الٰہی کے بھتیجے پر اینٹوں سے حملہ

       
مناظر: 290 | 17 Jan 2023  

 

لاہور (نیوز ڈیسک ) گجرات کے سرکاری اسپتال کانام بدلنےکی کوشش پرجھگڑے میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بھتیجے پر اینٹوں سے حملہ کردیا گیا۔ چوہدری پرویزالٰہی کے بھتیجے چوہدری موسیٰ سرکاری اسپتال کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کرنے آئے تھے اور اسپتال کا نام بدل کر چوہدری ظہور الٰہی کے نام سے منسوب کیا جارہا تھا۔ نام تبدیل کرنے پر مقامی افراد کی جانب سے تقریب رکوانے کی کوشش کی گئی جس پر موسی الٰہی کے ساتھیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقامی افراد نے بھی موسیٰ الٰہی اور ان کے ساتھیوں پر ڈنڈوں اور اینٹوں سےحملہ کیا۔ حملے میں موسیٰ الٰہی نے بھاگ کرخود کو بچایا اور واقعے کا مقدمہ تقریب روکنے والوں کیخلاف درج کروایا جس میں 34 افراد کو نامزد کیا گیا اور 200 افراد کو نامعلوم قرار دیا گیا ہے۔ تقریب روکنے والوں کا کہنا تھا کہ ان کے آباواجداد نے اسپتال کے لیے زمین دی تھی، اسپتال کو چوہدری ظہور الٰہی کے نام سے منسوب کرنا زیادتی ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0