جمعرات‬‮   23   اکتوبر‬‮   2025
 
 

وزیر داخلہ کی چیئرمین سنی تحریک سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور

       
مناظر: 855 | 22 Oct 2025  

کراچی:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات  کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

محسن نقوی نے کہا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ دین اسلام  امن اور محبت کا درس دیتا ہے۔ یہاں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں بھی علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم رہا۔ پاکستان  ترقی کے لیے ٹیک آف کر چکا ہے۔ ان حالات میں سب کو مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ قانون کے دائرے میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے۔ آج پاکستان کے لیے سب کو یکجان ہونا ہو گا ۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی  کرائی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0