\
بدھ‬‮   10   دسمبر‬‮   2025
 
 

کارکنوں کو عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ ملاقات کیلئے جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ

       
مناظر: 793 | 9 Dec 2025  

تحریک انصاف نے کارکنوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں یا وکلاء کے ہمراہ ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر بحث کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاقات کے لیے کوئی کارکن آج  منگل کو بہنوں یا وکلا کے ہمراہ نہیں جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایڈوائزری کمیٹی میں جائیں گے تو ہی اسپیکر کو اپنا پیغام دے سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ محمود خان چکزئی اور قائدین نے اسپیکرکو اپنا موقف بتانے کے لیے ایڈوائزری کمیٹی میں جانے کی ہدایت کی۔