\
جمعرات‬‮   11   دسمبر‬‮   2025
 
 

عمران خان کی بہنوں اور کارکنوں کا جیل کے قریب دھرنا رات گئے ختم

       
مناظر: 847 | 10 Dec 2025  

پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا رات 2 بجے ختم کرا دیا۔

عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر او عمران خان نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پردھرنا دے رکھا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق سینیٹر مشتاق بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہاریکجہتی کے لیے فیکٹری ناکے پر پہنچے تھے جو پولیس کی جانب سے استعمال کئے جانے والے واٹرکینن کی زد میں آ گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس پرپتھراؤ کیا ۔ پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ملاقات کی اجازت عرصے سے نہیں دی جارہی، میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کو کس کے احکامات پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔