\
اتوار‬‮   14   دسمبر‬‮   2025
 
 

جنرل فیض حمید کو سزا آئین سے انحراف کرنے والوں کیلئے عبرت ہے، لیاقت بلوچ

       
مناظر: 644 | 12 Dec 2025  

لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید کو آرمی کورٹ سے سزا آئین سے انحراف کرنے والوں کیلئے عبرت ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایوب خان، یحییٰ خان، ضیا الحق، پرویز مشرف آئین کے باغی تھے جو تاریخ میں نشان عبرت بن گئے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ فوج کیلئے باعزت باوقار راستہ آئین کی پابندی ہے، محلاتی سازشوں میں شریک لوگ شب خون مارتے ہیں جس سے نقصان ملک و ملت کا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان قیادت تسلیم کرے پاکستان ہی ان کا بااعتماد دوست ہے، بنگلہ دیش کے عام انتخابات وہاں کیلئے نئی تاریخ رقم کریں گے۔