پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، نئی سیاسی جماعت الیکشن میں رجسٹر ہو گئی۔
ابتسام الٰہی زہیر قرآن و سنۃ تحریک پاکستان نامی نئی سیاسی جماعت کے چیئرمین ہیں، الیکشن کمیشن نے قرآن و سنۃ تحریک پاکستان جماعت کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لئے ہیں۔
واضح رہے کہ ستمبر میں بھی دو نئی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں باضابطہ طور پر رجسٹرڈ ہوئیں۔ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔
محمد علی آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ ہیں جبکہ خالد زمان تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین ہیں۔
