\
اتوار‬‮   21   دسمبر‬‮   2025
 
 

سہیل آفریدی کا شہداء کے ورثا کیلئے امدادی رقم ایک کروڑ کرنے کا اعلان

       
مناظر: 348 | 16 Dec 2025  

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے شہداء کے ورثا کیلئے امدادی رقم 50 لاکھ روپے بڑھا کر ایک کروڑ کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے پاک بھارت جنگ کے دوران شہید ہونے والے فورسز اہلکاروں کے ورثا نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ نے شہدا کے ورثا کے لیے امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ جبکہ زخمی اہلکاروں کے لیے امدادی رقم 10 سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہدا کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں، حکومت ان کے ورثا کا خیال رکھےگی۔ خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں۔