\
بدھ‬‮   7   جنوری‬‮   2026
 
 

عمران خان مذاکرات پر یقین ہی نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

       
مناظر: 567 | 31 Dec 2025  

مشیرِ سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی سیاسی افراتفری نظر نہیں آرہی، تمام سیاسی پارٹیاں اپنا اپنا مؤقف پیش کر رہی ہیں اور سیاسی معاملات کا حل صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

رانا ثنا اللہ کے مطابق وزیراعظم ایک سے زائد مرتبہ مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں اور واضح کر چکے ہیں کہ وہ اسپیکر آفس آنے کو بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گی تو ضرور کوئی نہ کوئی مثبت نتیجہ سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، ان کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں بھی یہی مؤقف سامنے آیا ہے کہ وہ بات چیت کے حق میں نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تاحال مذاکرات سے متعلق کوئی واضح فیصلہ نہیں کیا جبکہ یکطرفہ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔