\
جمعہ‬‮   6   فروری‬‮   2026
 
 

لاہور میں بسنت فیسٹیول کا آغاز، آئی جی پنجاب کا لاہور پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم

       
مناظر: 403 | 6 Feb 2026  

لاہور:بسنت فیسٹیول کے آغاز کے ساتھ ہی سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس راؤ عبدالکریم نے لاہور پولیس کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6، 7 اور 8 فروری کے دوران بسنت کو محفوظ، خوشگوار اور قانون کے دائرے میں منانے کے لیے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

آئی جی پنجاب کے مطابق ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، بدتہذیبی، فحاشی اور عوامی سکون میں خلل ڈالنے والے تمام عوامل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ دھاتی، کیمیکل اور دیگر ممنوعہ ڈور کے استعمال پر بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ائیرپورٹ، فضائی راستوں، حساس تنصیبات اور ممنوعہ علاقوں میں پتنگ بازی پر عائد پابندی بدستور برقرار رہے گی، جس پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ تین روزہ بسنت فیسٹیول کے دوران حکومتی ضابطہ اخلاق کی مکمل چیکنگ کی جائے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے۔

انسپکٹر جنرل پنجاب نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، قوانین کی پاسداری کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ بسنت کا تہوار خوشیوں اور محفوظ ماحول میں منایا جا سکے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0