\
جمعہ‬‮   6   فروری‬‮   2026
 
 

عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے، پاکستان

       
مناظر: 247 | 6 Feb 2026  

نیویارک:یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مؤثر اور بھرپور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو انصاف اور آزادی دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

مستقل مندوب نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ آج یومِ یکجہتی کشمیر ہے اور کشمیری عوام طویل عرصے سے شدید مشکلات، جبر اور ناانصافیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو ان کا تسلیم شدہ حقِ خودارادیت دیا جائے، جس کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مائیں آج بھی اپنے بچوں کی راہ تک رہی ہیں، جو گھروں سے نکلنے کے بعد کبھی واپس نہیں لوٹتے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ علاقے میں ماورائے عدالت قتل ایک معمول بن چکے ہیں، جبکہ 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کیے گئے غیرقانونی اقدامات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں سماجی ترقی کے لیے سنگین چیلنجز درپیش ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ مشکلات کا شکار ہیں اور وہاں تعلیم، صحت اور سماجی زندگی بری طرح متاثر ہو چکی ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ سال پاکستان میں سماجی ترقی پر سربراہی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ایسے ہی مسائل پر عالمی توجہ دلائی گئی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0