\
جمعہ‬‮   13   فروری‬‮   2026
 
 

26نومبر احتجاج؛ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

       
مناظر: 361 | 13 Feb 2026  

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ ارجنٹ چھٹی پر چلے گئے جس کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔

عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے علیمہ خان کو طلب کیا تھا اور آج آخری 2 گواہان تفتیشی افسران پر جرح مکمل کی جانے تھی۔

علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور آئندہ تاریخ پر علیمہ خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی برقرار رکھا گیا۔