جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

آپ کے اور میرے محبوب قائد نوازشریف جلد ہی پاکستان ہوں گے :مریم نواز

       
مناظر: 922 | 28 Jan 2023  

لاہور (نیوز ڈیسک )ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ نوازشریف بہت جلد پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ پاکستان واپس آئیں گے ،مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں ڈرتی جب بھی ہوں گے پنجاب میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے ، جو نئی ذمہ داریاں ملی ہیں اب ایک دن بھی آرام سے نہیں بیٹھوں گی ، یکم فروری سے پنجاب کے ہر ضلع کا دورہ کروں گی ، جب تک ملک کو مشکلات سے نہیں نکالیں گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔
وطن واپسی پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازشریف نے کہا کہ آپ کو نواز شریف کی طر ف سے سلام ، انہوں نے کہا جب تم میرے لوگوں میں جانا تو میرا پیار بھرا سلام دینا، آپ کا شکریہ کہ اتنی بڑی تعداد میں اپنی بہن اور بیٹی کا استقبال کیا ، آپ کا اور میرا قائد بہت جلدی انشاءاللہ آپ کے درمیان موجود ہو گا ، ان لوگوں نے نوازشریف کو بار بار نکالا، تین بار اللہ نے حکومت دی ، انہوں نے تین بار اسے حکومت سے نکال دیا ،دو دفعہ ملک سے نکال دیا ، آج بھی نوازشریف اس ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے ، وہ بار بار واپس آیا ، پہلے سے بڑھ کر طاقت سے واپس آیا، انشاءاللہ وہ آنے والے دنوں میں پھر واپس آئے گا ۔
میں اللہ کے بعد نوازشریف اور شہبازشریف اور آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو آپ نے میرے پر اعتماد کا اظہار کیا ، جو نئی ذمہ داری ملی ہیں، اپنے وطن اور پارٹی سے وعدہ کرتی ہوں ایک دن بھی آرام سے نہیں بیٹھوں گی ،جولائی 2017 میں ترقی کرتے ہوئے پاکستان میں نوازشریف کو ایک اقامہ پر نکال دیا وہ قومی سانحہ تھا، 28 جولائی 2017 پاکستان کا بہت بڑا سانحہ ہے ، آج پاکستان سنبھلنے پر نہیں آ رہا، میرا وعدہ ہے جب تک قوم کی تقدیر نہیں بدلیں گے اس وقت آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
نوازشریف کے خلاف ساز ش کرنے والے سارے کردار اپنے اپنے انجام کو پہنچے ہیں یا نہیں ؟ نوازشریف نے تم سے انتقام نہیں لیا، مریم نواز نے تم سے انتقام نہیں لیا، شہبازشریف نے انتقام نہیں لیا ، تم اللہ کے حساب کا نشانہ بنے ہو، میں پاکستان کی عوام سے بھی مخاطب ہوں ، مجھے اور نوازشریف کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے ، بجلی ، روٹی مہنگی ہے ، میری قوم سے وعدہ کرنا چاہتی ہوں کہ وہ نوازشریف ہی تھا جس نے تین مرتبہ قوم کو مشکل سے نکالا ، اللہ کے فضل سے پاکستان کو مشکلات سے نکالا اور تین مرتبہ ترقی کے راستے پر ڈالا تو امید رکھیں انشاءاللہ ترقی کرتاہوا پاکستان بہت جلد واپس آئے گا ،ایسے انسان کو باہر نکالا گیا محض ایک اقامے پر، جس کی نو سال کی کارکردگی کو 75 سالہ تاریخ سے باہر نکال دو تو پاکستان میں کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں بچتا ، پاکستان کو نااہلی کی سزا ملی یا اہلیت کی سزا ملی، انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب نوازشریف کی قیادت میں ملک ایک بار پھر آگے بڑھے گا ۔
آج اس شخص کو مہنگائی کا خیال آرہاہے جو اپنے دور میں فرعونیت سے کہتا تھا کہ مجھے مہنگائی کا ٹی وی سے پتا چلا ہے ، جو پرچیاں پڑھ کر قیمتیں بتاتا تھا، پہلے پچھلے پانچ سال کا حساب ہوگا، چار سال کی نااہلی سے معیشت کو جس حال میں پہنچایا گیا ہے ، کچھ وقت لگے لیکن اسحاق ڈار پر یقین رکھو معیشت کو اس عذاب سے نکالیں گے ،مسلم لیگ ن کو طعنے دینے والے سن لیں ، ابھی چند دن پہلے حکومت بھی خود توڑی اب رو بھی خود رو رہاہے ، رونے کی تیاری کر لو ، باقی زندگی رونا پڑے گا، چند دن پہلے پنجا ب میں اسی کی حکومت تھی، بلوچستان اور کے پی کے میں بھی حکومت اسی کی تھی، گلگت بلتستان میں بھی آج اس کی حکومت ہے لیکن الزام نوازشریف کو دیتا ہے ۔
جن حکومتوں کے بلبوتے پر اپنا خرچا چلاتا تھا ، ہیلی کاپٹر میں پھرتا تھا ، سیکیورٹی استعمال کرتا تھا ، اپنے ہاتھ سے آج حکومت توڑی اور آج سڑکوں پر جا کر رو رہی ہے ، مسلم لیگ ن اور میرے یہ شیر الیکشن سے نہیں ڈرتے ہیں، الیکشن جس دن بھی ہوں گے ، پنجاب میں آنے والے الیکشن کو یاد رکھنا ، انشاءاللہ ن لیگ بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے گی ،میری سرجری کو زیادہ دیر نہیں ہوئی ، میرا گلا تھوڑا خراب ہے ، میری تین گھنٹے کی سرجری ہوئی ، ڈاکٹر نے کہا کہ بال بال بچی ہو ، تمہارا کوئی نقصان نہیں ہوا، انہیں پتا تھا کہ پانچ سال سے کہ میری سرجری ہونی ہے ، وہ سرجری صرف دو ملکوں میں ہوتی ہے ، انہوں نے مجھے پاسپورٹ نہٰں دیا ، میں نے ان سے اپنا پاسپورٹ نہیں مانگا ، اللہ نے ہمیں ان کے ظلم کے باوجود ان کے آگے جھکنے نہیں دیا ۔
مجھ سے وعدہ کرو کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے نوازشریف کا ساتھ دو گے ، پنجاب کی تقدیر بدلنے کیلئے نوازشریف اور شہبازشریف کا ساتھ دو گے ، میں بھی وعدہ کرتی ہوں کہ ایک دن بھی آرام سے نہیں بیٹھوں گی ۔اب روز آپ سے ملاقات ہو گی ، میں پنجاب کے دورے پر نکلنے والی ہوں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0