کراچی (نیوز ڈیسک ) سوشل میڈیا پر شہر قائد سے ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو پولیس کے باریش ڈی ایس پی سے جھگڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باریش ڈی ایس پی کار کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور خاتون اس کار کیلئے راستہ بنانے کیلئے جھگڑا کر رہی ہے۔ اس دوران خاتون نے باریش ڈی ایس پی کو تھپڑ مارا اور اس کا گریبان پکڑا کر اسے گھسیٹا ، اس دوران ایک اور ٹریفک اہلکار آیا تو خاتون نے اسے بھی دھکا دے کر گاڑی کے آگے سے ہٹادیا۔ جھگڑے کے دوران ڈرائیور نے ڈی ایس پی کو گاڑی سے ٹکر مارنے کی بھی کوشش کی۔
ویڈیو بنانے والے شہری اس واقعے کے دوران “کمنٹری” کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ کچھ دیر پہلے پولیس اہلکار اور خاتون گتھم گتھا ہورہے تھے جس پر ڈی ایس پی آیا۔ یہ تصدیق نہیں کی جاسکی کہ یہ ویڈیو کب کی ہے اور واقعہ کس علاقے میں پیش آیا۔ نہ ہی سندھ پولیس کی طرف سے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری کی گئی ہے۔
خاتون نے سفید داڑھی کا بھی لحاظ نہ کیا ۔۔۔افسوس #Karachi pic.twitter.com/UtVqh7M3pl
— Ali Ramay (@AliRamay557) February 2, 2023