ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

پشاور دھماکے سے متعلق افغان وزیر خارجہ کے بیان پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

       
مناظر: 699 | 2 Feb 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ کابل بین الاقومی برادری سے کیے گئے وعدے پورے کرے گا اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاورمیں ہونیوالے خود کش دھماکے سے متعلق قائم مقام افغان وزیر خارجہ کے بیان کو بغور دیکھا ہے ، خطے میں امن کا خواہشمندپاکستان الزام تراشی پر یقین نہیں رکھتا ،دہشتگردی دونوں ملکوں کو درپیش مشترکہ مسئلہ ہے ، امید کرتے ہیں کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے افغان حکومت سنجیدہ اور پرخلوص تعاون کرے گی ۔ ترجمان دفترخارجہ کاکہنا ہے کہ پاکستان نے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کر رکھا ہے ، اس مقصد کے لیے افغان حکومت کی مدد بھی درکار ہے ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0