کراچی (نیوز ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے فوری بعد ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے کو ملاہے جس کے بعد ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 64 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 274 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 40 ہزار 733 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 41 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 40 ہزار 774 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا
مناظر: 691 | 3 Feb 2023