ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

پاکستان ،کشمیری حریت قیادت کی جیلوں سے رہائی کیلئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے، مشعال ملک

       
مناظر: 484 | 4 Feb 2023  

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہاہے کہ حکومت پاکستان کویاسین ملک سمیت بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربندحریت قائدین کی رہائی اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرناچاہیے ۔
مشعال حسین نے یہ مطالبہ انفارمیشن سروسز اکیڈمی اسلام آباد میں منعقدہ ایک روزہ ڈیجیٹل فوٹوگرافک اینڈ پینٹنگ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پوری حریت قیادت پابند سلاسل ہے، قائد حریت علی گیلانی کی میت کی بے حرمتی کی گئی، اشرف صحرائی کو جیل میںزہر دے کر شہید کیاگیا، آسیہ اندرابی اور شبیر شاہ جیل میں علیل ہیں اور یاسین ملک کو گزشتہ چار سال سے انھیں ڈیڈ سیل میں رکھا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو وضو کیلئے کھولتا ہوا پانی دیا گیاجس کی وجہ سے ان کا دائیاں بازوں جل گیا ہے اوراب اس میں پیپ پڑ گئی ہے ۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے جس طرح مقبوضہ کشمیر کا جغرافیہ تبدیل کر دیا ہے اگر اس پر عالمی برادری نے توجہ نہ دی تو جلد ہی مقبوضہ جموں وکشمیر ایک منی ہندوستان بن جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں جاری ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی دہشت گرد فوج کے ساتھ ساتھ ہندوتوا آر ایس ایس کو دنیا میں دہشت گرد تنظیم قراردیاجارہا ہے اورمودی کی ہندوتوا پالیسیوں کی وجہ سے جلد ہی بھارت میں سول وار شروع ہونے جارہی ہے ۔

انہوں نے واضح کیاکہ دنیا کا امن تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے ساتھ منسلک ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اورمقبوضہ علاقے کی آبادی کے تناسب میں تبدیلی پربھارت کے خلاف نئی قراردادکی منظوری اورجموں وکشمیرکے بارے ایک نمائندہ خصوصی مقرر کرنے پربھی زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں قیامت کا منظر ہے ،ہم نے اپنی نئی نسل کو بتانا ہے کہ بھارت گزشتہ75برس سے نہتے کشمیریوں کو ظلم وتشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آئوٹ ہے اوربھارتی ریاستی دہشت گردی کو روکنے والا کوئی نہیں ہے ۔ گجرات میں مسلم کش فسادات سے متعلق بی بی سی کی ڈاکومنٹری کا حوالہ دیتے ہوئے مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے ساتھ بھی ظلم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر کیمرہ مین ، ریسرچ، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور میڈیا ہاؤس پر پابندیاں عائد ۔ انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانیوں کی آواز کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔
کشمیری رہنما عبدالحمید لون نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پاکستان اور وزارت اطلاعات کے شکر گزار ہیں جو ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کے لازوال رشتے کی پہچان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کئی دہائیوں سے اسی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ آج ایک کرب اور تکلیف میں ہے ،بلیک آئوٹ کے بعدہندوستان جموںو کشمیر کے جغرافیہ پر حملہ آور ہوچکا۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر ایک تنازعہ کی حیثیت حاصل ہے ،ایسے میں ہندوستان کس طرح مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرسکتا ہے ؟ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز طارق محمود ، ڈائریکٹر فلم آصف الرحمان ، ڈپٹی ڈائریکٹر فلم اینڈ ایگزبیشن فارینہ مغل سمیت وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام نے تقریب میں شرکت کی ۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ڈی ای ایم پی طارق محمود نے نمائش سے متعلق شرکا کو بتایا کہ جامعات کے طلبا و طالبات کی جانب سے تیار کردہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے پینٹنگز مقابلوں کے بہترین فن پاروں کو آج نمائش کیلئے رکھا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز کی جانب سے تیار کی گئی کشمیر بلیک آؤٹ اورسٹوری آف کشمیر دستاویزی فلموں اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کشمیر ہمارا ہے کے عنوان سے نغمے کا اجرا بھی کیا گیا ۔۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0