راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا، آرمی چیف کا کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سکیورٹی اور فارمیشن کے دیگر امور پر بریفنگ دی گئی، سپہ سالار نے ملک میں حالیہ غیر معمولی سیلاب کے دوران آپریشنل تیاریوں اور سندھ کے لوگوں تک پہنچنے پر فوج اور رینجر کے دستوں کو سراہا۔
اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ آرمی چیف نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔
آرمی چیف کا دورہ کراچی، مزار قائد پر حاضری، سپہ سالار نے ملک میں حالیہ غیر معمولی سیلاب کے دوران آپریشنل تیاریوں پر فوج اور رینجرز کی کاوشوں کو سراہا
مناظر: 706 | 7 Dec 2022