منگل‬‮   28   مئی‬‮   2024
 
 

آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں اتوار کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا

       
مناظر: 840 | 4 Feb 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں اتوار کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ اس موقع پر پاکستان بھر میں عام تعطیل ہوگی اور سرکاری طور پرجموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ سیاسی و سماجی جماعتوں اورمختلف سرکاری و نجی محکموں، تعلیمی اداروں اور ادبی و ثقافتی تنظیموں نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے کانفرنسوں، ریلیوں، سیمیناروں، مباحثوں اور مقابلوں کا اہتمام کیا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں بیرون ملک پاکستان کے سفارتی مشنز میں خصوصی تقریبات بھی ہوں گی ۔پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی قراردادوںاور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کرے گا۔ دن کا آغاز شہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعاوں، جدوجہد آزادی کی کامیابی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ہوگا۔یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اعلی شخصیات کے پیغامات بھی جاری کیے جائیں گے ۔یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جمعہ کو ڈیجیٹل فوٹو گرافی اور پینٹنگ کی نمائش انفارمیشن سروس اکیڈمی میں شروع ہوگئی ہے ۔

ادھر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج، لوک ورثہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور وفاقی نظامت تعلیم کے تعاون سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جمعہ کو تین روزہ رنگا رنگ کشمیر کلچرل فیسٹیول شروع ہو گیا ہے۔ کشمیر کلچرل فیسٹیول کی تقریبات 5 فروری تج جاری رہیں گی۔
انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے عنوان سے ایک سیمینار بھی ہوا ۔پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز، نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن نے حلقہ ارباب ذوق کے تعاون سے یوم یکجہتی کشمیر مشاعرہ بھی ہوگا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اس دن کے حوالے سے 07 فروری کو ایک سیمینار کا اہتمام کرے گا جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ مہمان خصوصی ہوں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0