بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر قومی عزم و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

       
مناظر: 498 | 5 Feb 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر قومی عزم و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 75 سال سے بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اگست 2019 کے بھارتی غیرقانونی اقدامات کے بعد بدترین رخ اختیار کر چکی ہے، بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی وحشیانہ اقدامات کو عالمی فورمز پر اجاگر کرتے رہیں گے۔
یوم یکجہتی کشمیر پر وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کشمیریوں کی جدوجہد کوسلام پیش کیا۔
اپنے بیان میں کشمیری عوام کی غیرمتزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب تک کشمیری بھارتی مظالم کا شکار ہیں پاکستان چین سے نہیں بیٹھے گا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کی اپنی زمین پر اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کومقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرنا ہونگی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0