اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والے54 بچوں کے باپ عبدالمجید مینگل حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے۔
ذرائع کے مطابق عبدالمجید مینگل کی موت گذشتہ شب حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی تھی۔
75 سالہ عبدالمجید مینگل نے کل چھ شادیاں کی تھی جس میں سے دو بیویاں ان کے زندگی میں ہی فوت ہوگئی تھی۔عبدالمجید مینگل کے گھر 54 بچوں اور بچیوں کی پیدائش ہوئی تھیں۔ ان کے 12 سے زائد بچے خوراک کی قلت کے باعث فوت ہوگئے تھے۔مجید مینگل کو بدھ کو کلی مینگل قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
عبدالمجید مینگل 2017 کی مردم شماری کے وقت نمایاں ہوئے تھے۔
عبدالمجید مینگل نے تمام عمر ٹرک ڈرائیونگ کی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی کفالت اور انہیں اچھی تعلیم دلانے کے لیے ہمیشہ سخت محنت کی۔’بڑے بیٹوں کو میں نے اچھی تعلیم دلوائی ہے لیکن اب میں بوڑھا ہو گیا ہوں۔‘
عبدالمجید نے پہلی شادی 18 برس کی عمر میں کی تھی۔ مینگل کی چار بیویاں حیات ہیں جب دو ان کی زندگی میں ہی وفات پاگئے تھے۔
2017 کی مردم شماری میں مشہور ہونے والے 54 بچوں کےوالد عبدالمجید مینگل ہارٹ اٹیک سے چل بسے
مناظر: 892 | 7 Dec 2022