کراچی (نیوز ڈیسک ) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کے عملے نے کراچی کے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم عبدالمالک ولد ابراہیم سال 2011 سے داعش کے ملا عبدالمنان گروپ سے رابطے میں رہا اور اس کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد ہوا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ملزم افغانی باشندہ ہے اور کافی عرصے سے کراچی میں مقیم ہے۔پولیس کے مطابق ملزم عبدالمالک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اکثر رمضان المبارک کے مہینے میں کراچی سے چندہ اکٹھا کر کے داعش کا پہنچاتا رہا ۔
ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حوالہ ہنڈی کا کام بھی کرتا ہے اور اب تک لاکھوں روپے کی کرنسی حوالہ ہنڈی کے ذریعے افغانستان منتقل کر چکا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے موبائل فون پر اہم معلومات ملی ہیں جس کا فرانزک معائنہ کرایا جا رہا ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی زبردست کارروائی ، کراچی سے داعش کا اہم کمانڈر گرفتار
مناظر: 689 | 8 Feb 2023