ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 9 دہشتگرد گرفتار

       
مناظر: 974 | 11 Feb 2023  

لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئےکالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عفان، کاشف ، جواد سعید، ثاقب الیاس، سبز علی، داؤد شاہ اور احمد جان شامل ہیں، دہشت گردوں کے خلاف 10 مقدمات درج ہیں جن کی تفتیش جاری ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ، دھماکا خیز مواد، دستی بم، ڈیٹونیٹر ، اسلحہ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس اور حساس مواد پر مشتمل کتابیں برآمد کرلی گئیں۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے مختلف گروپوں سے ہے، دہشت گردوں کی شناخت 26 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ رواں ہفتے 564 کومبنگ آپریشنز میں 93 مشتبہ افراد گرفتار کیےگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0