سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے منگل کومٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ ہائی وے کو رام بن اور بانہال کے درمیان تودے گرنے کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔سرینگر جموں ہائی وے وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والا واحد زمینی رابطہ ہے ۔
تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے ٹریفک کیلئے بند
مناظر: 650 | 21 Feb 2023