جمعہ‬‮   4   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پاکستانی فورسز کا کمانڈو ایکشن ، بلوچستان میں 8 دہشت گرد ہلاک

       
مناظر: 644 | 24 Feb 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام بناتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران اسلحہ و گولا بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پاک افواج کے آپریشنز مسلسل جاری ہے۔ گزشتہ روز 23 فروری بروز جمعرات بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرنے والے آٹھ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ پاک وطن کے محافظوں نے بغیر کسی جانی نقصان کے دہشت گردوں کا حملہ کامیابی سے ناکام بنا دیا۔
اس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مزا بند رینج میں کلئیرنس آپریشن بھی کیا۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے قربانیوں سے حاصل کیا گیا بلوچستان کا امن کسی کو ہرگز خراب نہیں کرنے دیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0