جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

جموں وکشمیر بین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے،اقوام متحدہ میں پاکستان کا بیان

       
مناظر: 682 | 24 Feb 2023  

 

نیویارک (نیو زڈیسک )یوکرین کے معاملے پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے کہا ہے کہ غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جواب کا اپنا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مشن کے فرسٹ سیکرٹری جواد اجمل نے کہا کہ بھارت عالمی ادارے کے اس فورم پر کئی سال سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر حقائق کے منافی اپنا موقف دہرارہا ہے۔جواد اجمل نے کہا کہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی قراردادوں میں کشمیریوںکے حق خودارادیت کوتسلیم کرتے ہوئے انہیں انکا یہ ناقابل تنسیخ حق دلوانے کا وعدہ کر رکھا ہے لیکن بھارت نے دھوکے اور طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے اس پیدائشی حق سے محروم کر رکھا ہے۔فرسٹ سیکرٹری نے کہاکہ بھارت نے پوری کشمیری قیادت کوگھروں اور جیلوں میں نظر بند کررکھا ہے’ بچوں اورخواتین سمیت ہزاروں کشمیری نوجوان غیرقانونی طورپر قید ہیں ، کشمیریوں کے پر امن احتجاج کو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے روکاجارہا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0