اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اٹلی کشتی حادثے میں قومی ویمن ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوئیں۔ کوچ غلام عباس نے جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہدہ رضا پہلے ہاکی کھیلتی تھیں پھر پاکستان فٹبال ٹیم کا حصہ رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیملی نے تصدیق کی ہے کہ شاہدہ رضا کا انتقال ہوگیا ہے۔ کوچ نے مزید کہا کہ شاہدہ رضا کا تعلق بلوچستان سے تھا، روزگار کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔ صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی کا کہنا ہے کہ شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ سے تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شاہدہ رضا قومی ویمن ہاکی ٹیم کے ہمراہ کئی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی تھیں۔
اٹلی کشتی حادثے میں قومی ویمن ہاکی و فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی جاں بحق
مناظر: 447 | 1 Mar 2023