جمعرات‬‮   16   جنوری‬‮   2025
 
 

طلباء قرآن پاک اور سنت نبوی ﷺ کےمطالعہ سے اپنے حقوق کی آگاہی حاصل کریں : ڈاکٹر فرخندہ ضیاء

       
مناظر: 433 | 9 Mar 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، شریعہ اکیڈمی کی ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ ضیا نے طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ قرآن پاک اور سنت نبوی ﷺ کےمطالعہ سے اپنے حقوق کےبارے میں آگاہی حاصل کریں۔ وہ جمعرات کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے آئی آئی یو آئی خواتین کیمپس اور قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو(کے اشتراک سے منعقدہ “خواتین کے حقوق پر شرعی اور قانونی نقطہ نظر” کے عنوان سے منعقدہ سیشن سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس سیشن میں یونیورسٹی کی سینکڑوں طالبات نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ ضیا نے اسلامی اور پاکستانی قانون دونوں میں خواتین کے حقوق پر روشنی ڈالی۔

سیکرٹری این سی ایس ڈبلیو عارف انور بلوچ جو کہ سیشن کے مہمان خصوصی تھے، نے اسلام میں خواتین کے مقام کو بیان کیا ۔ انہوں نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ مغربی روایات اور معاہدوں سے صدیوں قبل نبی اکرم ﷺ نے اسلام میں ماں، بیٹیوں، بہنوں اور بیویوں کو دیئے جانے والے اعلیٰ مقام کو واضح کیا تھا۔ مقررین میں انچارج دعوہ مرکز برائے خواتین ڈاکٹر فریال عنبرین بھی شامل تھیں جنہوں نے طالبات کو جسمانی، روحانی اور اخلاقی طور پر خود کو بہتر بنانے اور اپنی صحت پر توجہ دینے کی ترغیب دی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0