منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے تعلیمی اداروں میں حجاب کی مخالفت کردی

       
مناظر: 253 | 14 Mar 2023  

مظفرآباد (نیوز ڈیسک )اپوزیشن لیڈرچوہدری لطیف اکبر نے آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں حجاب کے حکومتی نفاذ کی مخالفت کر دی،آزادکشمیر میں تعلیمی اداروں میں طالبات کیلئے حجاب لازمی قرار دینا بنیادی حقوق اور اسلام کے بنیادی اصولوں کیخلاف ہے آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں میں طالبات کیلئے حجاب لازمی قرار دینے پر تحریک التواء اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی۔تحریک التواء قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر،چوہدری یاسین،نبیلہ ایوب، جاوید ایوب،نثارہ عباسی کے مشترکہ دستخطوں سےجمع کروائی گئی ہے۔تحریک التواء کے متن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طالبات کیلئے حجاب لازمی قرار دینا بنیادی حقوق اور اسلام کے بنیادی اصولوں کیخلاف ہےخواتین کے حقوق کی بات کرتے ہیں دوسری جانب یکطرفہ طور پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ جو مناسب نہیں ہم تنقید کرتے ہیں کہ یورپ میں زبردستی حجاب پر پابندی لگا رہے ہیں کہ یہ خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہےیہ اختیار خواتین کو ہونا چاہیئے کہ وہ حجاب پہنتی ہیں یا نہیں، ایسی رائے پر بھی پابندی لگنی چاہیئے کہ جبرا ان کو حجاب پہنایا جائیگا یہ خواتین کا اپنا فیصلہ ہونا چاہیئے نہ کہ ان پر زبردستی حکم صادر کیا جائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0